بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے دوسرے بیٹے کی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی مشہورومعروف اداکارہ کرینہ کپور نے 2 ہفتوں سے جاری طویل انتظار کو خوبصورت اختتام دیتے ہوئے مداحوں سے اپنے دوسرے بیٹے کی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش گزشتہ ماہ 21 فروری کے روز ہوئی جس کے بعد سے مداحوں نے دونوں میاں بیوی سے بچے کی تصویر کیلئے فرمائشیں کیں۔

آج کرینہ کپور نے چھوٹے نواب سیف علی خان اور اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کی۔ عوام تیمور علی خان کے چھوٹے بھائی کا نام فیض علی خان رکھنے کی تجویز بھی دیتے نظر آئے۔ بھارتی میڈیا کو بھی سیف علی خان کے دوسرے بیٹے سے دور رکھا گیا۔

خواتین ڈے کے موقعے پر مداحوں سے اپنی اور بیٹے کی مشترکہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کرینہ کپور نے کہا کہ خواتین کیا کچھ نہیں کرسکتیں؟ دنیا میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے عالمی یومِ خواتین کے موقعے پر اپنے مداحوں کو مبارکباد دی جس پر مداحوں کی طرف سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض سوشل میڈیا صارفین نے بے بو کہلانے والی کرینہ کپور کو ہیپی ویمن ڈے کہا جبکہ بعض نے کرینہ کو خوبصورت ماں بھی قرار دیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور بالی ووڈ ہیرو سیف علی خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد مداحوں نے سوشل میڈیا پر مبارکبادوں اور تہنیتی پیغامات کی بھرمار کردی ہے۔

تقریباً 2 ہفتے قبل صبح4 بج کر 45 منٹ پر کرینہ کپور برج کینڈی ہسپتال ممبئی میں داخل کی گئیں جہاں 8 بج کر 30 منٹ پر دوسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری سننے کو ملی۔

مزید پڑھیں: کرینہ کے دوسرے بچے کی پیدائش،مداحوں نے مبارکبادوں کے ڈھیرلگادئیے

Related Posts