کرینہ کپور نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
کرینہ کپور نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی
کرینہ کپور نے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری سنادی

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے پہلی او ٹی ٹی کرائم تھرلر فلم ’جانِ جاں‘ کی ریلیز کے بعد اپنے اپنے چاہنے والوں کو ایک اور خوشخبری سنا دی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کرینہ کپور نے نامور ہدایت کار روہت شیٹی کے ساتھ فلم بنانے کی تصدیق کر دی۔ اس وقت اداکارہ حیدر آباد میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بھارتی اداکارہ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں انہیں سڑک پر تباہ ہوتی ہوئی کار کے سامنے خوف کی حالت میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرینہ کپور نے پوسٹ کے کیپشن میں تحریر کیا کہ کیا مجھے یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ میں کس کیلیے شوٹنگ کر رہی ہوں؟ وہ ہدایت کاروں میں میرا سب سے پسندیدہ ہے۔

ٹوئٹر صارفین کا کرینہ کپور کی نیٹ فلکس فلم ’جانِ جان‘ پر ملا جلا ردعمل

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری ان کے ساتھ چوتھی فلم ہے مگر آخر نہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ہدایت کار روہت شیٹی کو ٹیگ کیا۔کرینہ کپور کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔