کراچی کے صحافی کو ماڈل کالونی میں رہائش گاہ سے اٹھالیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے صحافی کو ماڈل کالونی میں رہائش گاہ سے اٹھالیا گیا
کراچی کے صحافی کو ماڈل کالونی میں رہائش گاہ سے اٹھالیا گیا

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے صحافی زبیر انجم کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں ان کی رہائش گاہ سے اٹھا لیا گیا۔زبیر انجم جیو نیوز سے وابستہ ہیں۔

جیو نیوز نے دعویٰ کیا کہ زبیر انجم کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی چوراہے کے قریب ان کے گھر پر دو پولیس وین اور ڈبل کیبن گاڑیاں آئیں اور انہیں لے گئیں۔لیکن پولیس نے ان کی گرفتاری سے انکار کیا ہے۔

رپورٹ میں زبیر انجم کے بھائی وجاہت کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ اہلکار ان کے گھر میں اسلحہ لے کر داخل ہوئے اور خاندان کے افراد سے بھی بدتمیزی کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے زبیر بھائی سے پوچھا اور بندوق کی نوک پر لے گئے۔ وہ ان کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

وجاہت نے کہا کہ اہلکاروں نے زبیر انجم کے پڑوس میں نصب سی سی ٹی وی کا ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (DVR) بھی قبضے میں لے لیا۔

وجاہت نے کہا کہ پولیس نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ انہوں نے اسے اپنی چپل تک نہیں پہننے دی۔ ہم بار بار پوچھتے رہے کہ معاملہ کیا ہے۔

صحافی کے ایک اور بھائی سعادت علی نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ کچھ لوگ سادہ کپڑوں میں ملبوس اور کچھ پولیس کی وردی پہنے ہوئے منگل کی رات 1 بجے کے قریب ان کے گھر میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھیں:‘ایک سچا پٹھان ایسی حرکت نہیں کرسکتا’ جنرل باجوہ کے ساتھ بدتمیزی پر ریحام خان کا ردعمل

انہوں نے کہا کہ کچھ افراد اسلحہ سے لیس تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ وہ ”جلدی” میں تھے اور زبردستی انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔

Related Posts