‘ایک سچا پٹھان ایسی حرکت نہیں کرسکتا’ جنرل(ر)باجوہ کے ساتھ بدتمیزی پر ریحام خان کا ردعمل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے فرانس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر باجوہ کے ساتھ ایک افغانی کی بد تمیزی اور نازیبا الفاظ پر مشتمل ویڈیو پر اپنا ردعمل دے دیا۔

حال ہی میں سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ سے فرانس میں ایک شخص کی جانب سے بدتمیزی کی گئی جس کی ویڈیو بڑے پیمانے پر بڑی تعداد میں گردش کررہی ہے۔

ریحام خان نے سابق آرمی چیف کے ساتھ اس قدر بدتمیزی کی مخالفت کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مذمتی بیان جاری کیا اور اس حرکت کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا۔

ریحام خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ ویڈیو جس نے بھی بنائی ہے، یہ قابل قبول نہیں ہے، یہ کوئی ایسی حرکت نہیں ہے کہ جس پر خوش ہوا جائے یا پھر فخر کیا جائے، یہ ہم پشتون قوم کا طریقہ نہیں ہے کہ وہ کسی سے لڑائی میں اسکی خواتین اور بچوں کو  بیچ میں لائے، ایک سچا پشتون برابری کی سطح پر لڑنے کا قائل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ افغانستان کی جنگ مغرب کا منصوبہ تھا اور اگر اس جنگ میں پاکستان کو بطور پیادہ استعمال کیا گیا تب بھی یہ حق کسی کو حاصل نہیں ہے کہ ایک آرمی افسر کی ملک کے لیے خدمات کو فراموش کرتے ہوئے انکی نجی زندگی میں مداخلت کی جائے۔ 

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف کے حوالے سے وائر ل اس ویڈیو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ فرانس کی ہے اور ویڈیوبنانے والا شخص افغانی ہے۔

Related Posts