کراچی،بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو ذبح کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق
محبت کی شادی، دلہا دو روز بعد عمارت کی چھت سے گر کر جاں بحق

کراچی:شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو ذبح کردیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے کورنگی کے علاقے محمد علی کالونی 51 بی کی رہائشی خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر محمد شاہد کو چھری کے وار سے قتل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد لاش پلنگ کے نیچے چھپا دی تھی جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی چھری بھی صاف کر کے رکھ دی تھی۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد اسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں میڈیکل رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مقتول کو ذبح کیا گیا ہے۔

پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا، جس نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اور اپنے آشنا کے حوالے سے بھی بتایا۔ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ سونی نامی شخص سے اس کے تعلقات تھے۔

دونوں نے مل کر جاوید کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔پولیس حکام کے مطابق سونی منیشات کا عادی ہے، جس کے خاتون کے ساتھ تعلقات تھے، قتل میں ملوث ملزم تاحال مفرور ہے، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: گزری میں زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں، 2 ملزمان گرفتار

Related Posts