کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج شام کو بارش
(فوٹو: فائل)

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جبکہ اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شام میں بارش کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہے گا اور اس دوران کبھی ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوگئی

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ مون سون کا چوتھا اسپیل 9 اگست تک بارش برسائے گا جبکہ ایک اور اسپیل سندھ میں 10 اگست سے اور کراچی میں 11 اگست سے داخل ہوگا ، یہ اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچواں اسپیل 15 اگست تک جاری رہ سکتا ہے جبکہ اس اسپیل کے دوران تیز بارش متوقع ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ اس سال ماہ جولائی میں معمول سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئی، ماہ جولائی میں پاکستان بھر میں سب سے زیادہ بارش کراچی میں ہوئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہری تیز بارشوں کے دوران گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور ساتھ ہی کھمبوں اور بجلی کی تاروں سے بچ کرچلیں۔

Related Posts