جامعہ کراچی دھماکا، داخلی دروازوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامعہ کراچی دھماکا، داخلی دروازوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے
جامعہ کراچی دھماکا، داخلی دروازوں پر سیکورٹی کے انتظامات سخت کردیے گئے

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے بعد یونیورسٹی کے داخلی دروازوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں۔

جامعہ کراچی کے چاروں گیٹ پر سیکیورٹی بھی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، شیخ زید کیمپس گیٹ، مسکن گیٹ، میٹروول گیٹ سمیت سلور جوبلی گیٹ مکمل طور پر بند کردیئے گئے ہیں۔

چاروں گیٹ پر رینجرز اور جامعہ کراچی کے  سیکیورٹی گارڈ تعینات کردیئے گئے ہیں جبکہ داخلی راستوں پر جدید میٹل ڈیٹیکٹر سے گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جاری ہے۔

جامعہ کراچی میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے، میٹل ڈیٹیکشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، سراغ رساں کتوں سے جامعہ میں تلاشی کا عمل جاری ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ  5 طالبات صبح سویرے ہاسٹل سے نکل کر باہر جا رہی تھیں، جن کو سمینہ سعید نے مبینہ طور پر جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم پولیس نے پانچوں طالبات کےجامعہ سے نکلنے پر پابندی لگا دی ۔

ایسا بتایا جارہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے سے منسلک اعلی شخصیات کی بھی جامعہ  کراچی میں آمد متوقع ہے ،جس کے لئے بڑے پیمانے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

حیرت انگیز طور پر سیکورٹی ایڈوائزر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر 24 گھنٹے گزر جانے کے بعد آج صبح ہی یونیورسٹی پہنچے ہیں بعدازاں جامعہ کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جس کا انچارج بھی ڈاکٹر محمد زبیر کو بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں دھماکے کے حوالے سے وزیر جامعات اسماعیل راہو کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے بریفننگ دی۔ اس موقع پر قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ناصرہ خاتون، افسران کی نمائندہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر حسان اوج  کمپس سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر زبیر سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون نے کراچی یونیورسٹی میں دھماکہ کیوں کیا؟

واضح رہے کہ گزشتہ کل  جامعہ کراچی کے اندر  ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے باہر خاتون نے وین قریب پہنچنے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور بھی جاں بحق ہو گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں 3 سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

Related Posts