کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایک ریسٹورنٹ، شادی ہال اور ایک کیفے کو سیل کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے سِول لائنز میں ایک ریسٹورنٹ، لیاری میں واقع شادی ہال اور گارڈن میں ایک کیفے کو سیل کر دیا۔ بہادر آباد میں ضلعی انتظامیہ نے ایک عمارت کی چھت پر ہونے والی شادی کی تقریب رکوا دی اور دو افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا۔
دوسری جانب موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر ائیرپورٹ تھانے میں گرفتار تمام افراد کو رِہا کر دیا گیا۔واضح رہے کہ شہر قائد میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کے نام پر کراچی پولیس اسٹیٹ میں تبدیل