شہر کراچی میں فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھونے لگی ،ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی 270 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے، جو شہریوں کی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے۔
اسی دوران،لاہور میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہے۔ دن11 بجے کے قریب لاہور کا اے کیو آئی لیول 221ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ شہر دنیا کے تیسرے آلودہ ترین شہرکے طور پر درج کیا گیا ہے۔
ماہرینِ صحت نے شہریوں کے لیے خاص ہدایات جاری کردی ہیں جن میں شہری گھروں سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں، غیر ضروری طور پر کھلی فضاء میں جانے سے گریز کریں۔ اور بچوں اور بزرگوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ صحت کے لیے مضر ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنا اور اپنے پیاروں کا خاص خیال رکھیں۔