لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی کے شہری جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں ادا کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی کے شہری جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں ادا کریں گے
لاک ڈاؤن میں نرمی، کراچی کے شہری جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں ادا کریں گے

سندھ حکومت نے جمعۃ الوداع کے موقعے پر 12 بجے سے 3 بجے تک کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کردی، کراچی کے شہری جمعۃ الوداع کی نماز مساجد میں باجماعت ادا کرسکیں گے۔

حکومتِ سندھ نے علمائے کرام اور نمازی حضرات سے اپیل کی ہے کہ ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پراسیجر (ایس او پیز) پر عمل کریں تاکہ عالمی وباء کا پاکستان سے خاتمہ کیاجاسکے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی قیادت میں گزشتہ 45 روز سے سندھ حکومت کا  سخت لاک ڈاؤن   ہر جمعہ کے روز 12 بجے سے ساڑھے 3 بجے تک نافذ رہا جس کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت اور گھروں سے بلا ضرورت نکلنے پر پابندی عائد کی گئی۔

آج ڈیڑھ ماہ بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نمازیوں کے راستوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔ نمازِ جمعہ کی باجماعت ادائیگی آسانی کے ساتھ ہوسکے گی۔

ڈبل سواری پر پابندی بدستور عائد ہے۔ سندھ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مساجد میں بھی اگر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کیا گیا، تو اس کے خلاف ایکشن لیا جاسکتا ہے جس پر علمائے کرام سندھ حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔

ممتاز علمائے دین کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عبادات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ احتیاط کا دامن بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایس او پیز کے تحت نمازِ جمعۂ الوداع کی باجماعت ادائیگی ہر مسلمان پر لازم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آج جمعۃ الوداع منا رہے ہیں جبکہ اسلام کے نزدیک جمعۃ الوداع کی اہمیت تمام دنوں سے افضل قرار دی جاتی ہے۔

دینِ اسلام کے مختلف حوالوں سے جمعۃ الوداع کی اہمیت ہر خاص و عام پر ثابت ہے جبکہ رمضان المبارک کے آخری جمعۃ المبارک کے روز کو جمعۃ الوداع کہا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر کے مسلمان آج جمعۃ الوداع منا رہے ہیں

Related Posts