پاک بحریہ کیلئے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک بحریہ کیلئے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر شروع
پاک بحریہ کیلئے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر شروع

پاک بحریہ کیلئے کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر شروع کردی گئی جس کی تقریب آج کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کراچی شپ یارڈ میں ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کے آغاز کی تقریب میں ترکی کے وزیرِ دفاع مہمانِ خصوصی تھے جبکہ تقریب میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، امیر البحر محمد امجد خان نیازی بھی شریک ہوئے۔

ترک وزیر برائے قومی دفاع محترم ہولوسی اکار نے کہا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں اِس جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہوگی جبکہ یہ منصوبہ پاک ترکی تعلقات کو مزید تقویت دے گا۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی تعمیر خود انحصاری کیلئے خوش آئند ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہا کہ منصوبے کی تعمیر سے مقامی جہاز سازی کی صنعت اور کراچی شپ یارڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز سطحِ آب، زیرِ آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سینسرز سے لیس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز کی تعمیر 2024ء میں مکمل ہوگی جبکہ جہاز کی پاکستان کے بحری بیڑے میں شمولیت سے خطے میں امن و امان اور استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

  یہ بھی پڑھیں: ایڈمرل امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی کمان سنبھال لی

Related Posts