پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی سراپا احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی سراپا احتجاج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، کراچی سراپا احتجاج

آج سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت 200 روپے لٹر سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ 7 روز میں شہباز شریف حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لٹر کا بھاری بھرکم اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا پٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا۔ پیٹرول کی قیمت 179 روپے 86 پیسے سے بڑھ کر 209 روپے 86 پیسے ہوگئی۔ ڈیزل 174روپے 15 پیسے سے 204روپے 15 پیسے تک جا پہنچا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آتے ہی کراچی سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پر عوام کا رش بڑھ گیا۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر گاہکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہری موٹر سائیکل اور گاڑیاں لے کر پمپس پر پہنچ گئے تاہم پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت روک دی۔ شہریوں کو گھنٹوں لائنوں میں رہ کر طویل انتظار کی اذیت سے گزرنا پڑا۔ کراچی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے۔

شہرِ قائد کے عوام نے پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے پر بھرپور احتجاج کیا۔ پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں شہریوں نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔ مشتعل افراد نے پیٹرول پمپس پر جا کر توڑ پھوڑ بھی کی۔

کراچی کے علاقے سخی حسن میں پیٹرول پمپ بند کرنے پر شہری مشتعل ہو گئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی بھی مہنگی ہوگئی جس پر عوام کا صبر جواب دے گیا۔ 

 

Related Posts