کراچی: جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے زیرحراست رہنما علی وزیر کو کراچی سے وزیرستان منتقل کرنے کے انتظامات کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے زیرِ حراست رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو اُن کے آبائی علاقے وزیرستان منتقل کرنے کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا۔
قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ علی وزیر کے خلاف دو مختلف مقدمات کراچی اور ایک شمالی وزیرستان میں زیرسماعت ہے۔
کراچی کے سہراب گوٹھ اور شاہ لطیف ٹاؤن تھانوں میں درج مقدمات میں علی وزیر کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کی دفعات شامل ہیں، شمالی وزستان میں ان کے خلاف لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے۔
رکن اسمبلی علی وزیر کو ایک مقدمے میں عدالت کے سامنے شمالی وزیرستان میں پیش کیا جانا ہے۔سندھ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم علی وزیر کو شمالی وزیرستان کے میران شاہ تھانے کی حوالات منتقل کرنے کے لیے این او سی جاری کردیا ہے۔
مزید پڑھیں:محسن داوڑ اور علی وزیر ملک سے باہر جانے کی درخواست دیں، غور کریں گے۔حکومت