شہر قائد میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں حساس ادارے کا جعلی کرنل اپنے ساتھی جعلی انسپکٹر سمیت گرفتار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ پولیس سٹی کراچی علی مردان کے مطابق گرفتار ملزم امداد عرف عمران خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کرتا رہا۔ گرفتار ملزم کا ساتھی محمد سیفل بھی خود کو حساس ادارے کا انسپکٹر متعارف کرواتا تھا۔
ملزم امداد سینئر پولیس افسران کو حساس ادارے کا کرنل متعارف کروا کر زمینوں پر قبضوں کے گروہوں کو سپورٹ کرتا تھا۔ ملزمان اورنگی ٹاؤن کے رہائشی احتشام سے ضرورت کے مطابق اداروں کے جعلی کارڈ بنواتے رہے۔
ایس پی سٹی علی مردان کے مطابق ملزمان کے 2 ساتھیوں احتشام اور امام بخش میرالی کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا