کراچی میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا
کراچی میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیا

کراچی:شہرقائد میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا گیاہے، ڈی آئی جی ٹریفک نے کم عمر ڈرائیورز اور ان کے والدین کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 18 سال سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا گیا، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے متعلقہ افسران کو حکم نامہ جاری کر دیا۔

اقبال دارا نے کہاکہ کم عمر ڈرائیورز اور ان کے والدین کے خلاف مہم چلائی جائے، عدلیہ کی جانب سے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف نوٹس لیا گیا تھا۔

ایسے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے، کم عمر ڈرائیورز بلکہ والدین کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک بچی، 1شہری حادثات میں ہلاک، ایک شخص فائرنگ سے زخمی

Related Posts