کراچی میں 1 ہفتے کے دوران 10 سے زائد پولیس مقابلے، 19 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 1 ہفتے کے دوران 10 سے زائد پولیس مقابلے، 19 ملزمان گرفتار، مقدمات درج
کراچی میں 1 ہفتے کے دوران 10 سے زائد پولیس مقابلے، 19 ملزمان گرفتار، مقدمات درج

کراچی پولیس نے گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 10سے زائد پولیس مقابلے کیے جن کے دوران 10 ملزمان گرفتار کیے گئے جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلع ایسٹ پولیس نے کراچی میں جرائم کی روک تھام کیلئے کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش ملزمان کے ساتھ متعدد پولیس مقابلے کیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بھی ملزمان کو گرفتار کیا۔

ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس  نے گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 10 سے زائد پولیس مقابلوں میں 12 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے بھی ہوئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں پولیس نے 7 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ منشیات فروش ملزمان سے 2 مختلف مقابلے ہوئے جن میں 3 منشیات فروشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

موٹر سائیکل لفٹر ملزمان سے مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے لوٹ مار کے دوران استعمال کیا گیا غیر قانونی اسلحہ اور ایمونیشن فانزک معائنے کیلئے بھیج دیا گیا۔

منشیات فروش ملزمان سے پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چرس، ہیروئن اور دیگر نشہ آور اشیاء برآمد کیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 4 وارداتوں میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جن ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، وہ ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری، گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے اور گھروں میں چوریاں کرنے میں ملوث تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ناجائز تجاوزات  ہٹانے کی کارروائی شروع

Related Posts