کراچی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن،6ملزمان گرفتار،2کلوچرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار
مسجد بیت السلام ڈیفنس فیز 4 میں نمازیوں کا سامان چوری کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، 2 کلوگرام چرس اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا جو اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور گٹکا و ماوا کی فروخت میں ملوث تھے۔ گرفتار منشیات فروش محمد رفیق، یار محمد اور ندیم کے نام پولیس کو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔

گرفتار اسٹریٹ کریمنل عزیز زمان کراچی کے مختلف علاقوں میں عوام سے چھینا جھپٹی کی وارداتوں پر پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن، 2 کلو سے زائد چرس اور گٹکا و ماوا برآمد کیا گیا۔ گرفتار کیے گئے افراد عادی ملزمان ہیں اور درجنوں مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔

عزیز زمان ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے جن پر تفتیش جاری ہے۔ اسٹریٹ کرمنل سے برآمدہ اسلحہ فانزک کیلئے روانہ کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے تفتیش میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلشن حدیدزیادتی کیس،متاثرہ لڑکی نے اصل ملزم چھوڑکرپڑوسیوں کو پھنسادیا

Related Posts