کراچی، کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 3 ہزار 652 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 3 ہزار 652 ہو گئی
کراچی، کورونا سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد 3 ہزار 652 ہو گئی

کراچی میں کورونا وائرس سے متاثرہ پولیس افسران اور جوانوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے، اب تک 3 ہزار 652 افسران اور اہلکار کورونا کا شکار ہو گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پولیس افسران اور جوانوں کے کورونا کے 420 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 کا نتیجہ مثبت نکلا۔

مجموعی طور پر کراچی پولیس کے 3 ہزار 652 افسران اور جوان کورونا کا شکار ہیں۔ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 20 پولیس افسران شہید بھی ہوئے۔

اب تک 3 ہزار 475 افسران اور جوان کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ زیرِ علاج افسران اور جوانوں کی تعداد 157 ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ اہلکاروں کی صحت کا مکمل خیال رکھا جارہا ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔  

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 95 ہزار 185 افراد متاثر  جبکہ 7 ہزار 985 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ، 43 مزید شہری جاں بحق

Related Posts