الیکشن سکیورٹی کیلئے 14ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔کراچی پولیس چیف

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کیلئے 14ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے کہا ہے کہ الیکشن سکیورٹی کیلئے ہمیں 14 ہزار اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ہم نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیئے تیاری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کراچی پولیس چیف خادم حسین رند نے کہا کہ الیکشن 2024 کو پر امن طور پرمنعقد کرنے کیلئے کراچی پولیس کو 14 ہزار 300 مزید سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ سکیورٹی پلان کیلئے 46 ہزار76 اہلکار درکار ہیں۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODA2OTcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MDY5NyAtINqp2LHYp9qG24wg2b7ZiNmE24zYsyDaqdinINi624zYsdmC2KfZhtmI2YbbjCDZhdmC24zZhSDYutuM2LHZhdmE2qnbjNmI2rog2qnbkiDYrtmE2KfZgSDYotm+2LHbjNi02YbYjCAzMDDYp9mB2LHYp9ivINqv2LHZgdiq2KfYsSIsInVybCI6IiIsImltYWdlX2lkIjoxODA2OTgsImltYWdlX3VybCI6Imh0dHBzOi8vbW1uZXdzLnR2L3VyZHUvd3AtY29udGVudC91cGxvYWRzLzIwMjMvMTEvVGFya2Vlbi1lLVdhdGFuLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLaqdix2KfahtuMINm+2YjZhNuM2LMg2qnYpyDYutuM2LHZgtin2YbZiNmG24wg2YXZgtuM2YUg2LrbjNix2YXZhNqp24zZiNq6INqp25Ig2K7ZhNin2YEg2KLZvtix24zYtNmG2IwgMzAw2KfZgdix2KfYryDar9ix2YHYqtin2LEiLCJzdW1tYXJ5Ijoi2qnYsdin2obbjCDZvtmI2YTbjNizINmG25Ig2LTbgdix2ZAg2YLYp9im2K8g2YXbjNq6INi624zYsSDZgtin2YbZiNmG24wg2LfZiNixINm+2LEg2YXZgtuM2YUg2q/bjNixINmF2YTaqduM2YjauiDaqduSINiu2YTYp9mBINii2b7YsduM2LTZhiDaqduM2Kcg24HbkiDYrNizINqp25Ig2K/ZiNix2KfZhiDZhdiy24zYryAzMDAg2KfZgdix2KfYryDar9ix2YHYqtin2LEg2qnbjNuSINqv2KbbktuUICIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

بیان میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کہا کہ کراچی پولیس کے پاس 31 ہزار 776 اہلکار موجود ہیں ، کراچی کے لیڈیز پولنگ اسٹیشن کے حفاظتی انتظامات کیلئے خواتین پولیس اہلکار بھی مطلوبہ تعداد میں دستیاب نہیں۔ کم از کم 3200خواتین کی ضرورت ہے۔

پولیس چیف خادم حسین رند نے کہا کہ کراچی پولیس کے پاس 1200 خواتین اہلکاروں کی نفری ہے، کے پی او میں کم از کم 2000 خواتین اہلکاروں کی کمی ہے۔سکیورٹی پلان کے تحت کراچی کے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 8000 اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

ایڈیشنل آئی جی خادم حسین رند نے کہا کہ کراچی کے حساس پولنگ اسٹیشنز کیلئے 6000 جبکہ نارمل کیئے 4000 اہلکاروں کی ضرورت ہے جبکہ کراچی میں 2 ہزار 33 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین، 3008 حساس جبکہ 308نارمل پولنگ اسٹیشنز ہیں۔

خادم حسین رند نے کہا کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کیلئے 16ہزار 264، حساس کیلئے 18 ہزار 48 جبکہ نارمل کیلئے 1 ہزار 232 اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ کراچی کے 5 ہزار 349 پولنگ اسٹیشنز پر 35 ہزار 544 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

پولنگ اسٹیشنز کی عمارات پر کوئیک رسپانس فورس تعینات کی جائے گی۔ کراچی پولیس چیف نے کہا کہ 2 ہزار 774 عمارات کیلئے کیو آر ایف کے 3ہزار892 اہلکاروں کی تعیناتی ہوگی۔ ڈی آئی جی پولیس کی نگرانی میں 4 ہزار 210 اہلکار ریزرو ڈیوٹی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اہلکاروں کی کمی پوری کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ خواتین اہلکاروں کی جگہ لیڈیز ہیلتھ ورکرز یا پولیو اسٹاف اور دیگر اہلکاروں کیلئے نجی سکیورٹی گارڈز اور اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر آپشنز پر غور جاری ہے۔انتخابات پر امن بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔ 

Related Posts