صدر دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے، تفتیش جاری ہے۔پولیس چیف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے، تفتیش جاری ہے۔پولیس چیف
صدر دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے، تفتیش جاری ہے۔پولیس چیف

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ صدر بم دھماکہ ٹائم ڈیوائس سے ہوا یا ریموٹ کنٹرول سے، اس پر تفتیش کی جارہی ہے جبکہ کوسٹ گارڈز کی گاڑی کی ریکی کی گئی، اس کے کوئی شواہد دستیاب نہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے صدر بم دھماکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

میڈیا سے گفتگو کے دوران کراچی پولیس چیف نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی گاڑی کو نشانہ بنانے پر تفتیش جاری ہے۔ یہاں سے کوسٹ گارڈز کی گاڑی روزانہ نہیں گزرا کرتی تھی۔

گفتگو کے دوران ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ دھماکے کے وقت کوسٹ گارڈز کی گاڑی پر 2 اہلکار اور ایک ڈرائیور موجود تھا جنہیں دھماکے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کراچی پولیس چیف نے کہا کہ دھماکے کے وقت گاڑی صدر کے علاقے سے گارڈن کی طرف رواں دواں تھی۔ کوسٹ گارڈز کی گاڑی میں موجود سب افراد محفوظ رہے۔ ریکی کے شواہد بھی نہیں ملے۔

ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ دھماکہ کرنے والوں نے ٹائم ڈیوائس استعمال کی تاہم اس پر تفتیش جاری ہے کہ بم ریموٹ کنٹرول تھا یا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے علاقے میں بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیوز پر تفتیش کی جائے گی جو پولیس نے حاصل کر لی ہیں۔ ویڈیو کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔ ہر پہلو سے تفتیش ہوگی۔ 

Related Posts