جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک
جامشورو کے قریب رحمان بابا ایکسپریس حادثے کا شکار، ڈاؤن ٹریک بلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پشاور سے کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس جامشورو کے قریب پٹڑی سے اترگئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ بھولاری اسٹیشن کےقریب رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی پہلے مال گاڑی سے ٹکر ہوئی، جس پر ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگایا، ایمرجنسی بریک لگانے کے باعث تین بوگیاں ٹڑی سے اتریں، جس کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک مکمل طور پر بلاک ہوگیا ہے اور اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں شہباز گوٹھ کی جھاڑیوں سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

مزید برآں ڈی سی او ریلوے اسحاق بلوچ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کراچی سے ریلیف ٹرین روانہ کردی ہے، جائے حادثے پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی او ریلوے خود ریلیف ٹرین کے ہمراہ روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ کہ گزشتہ سال بھی رحمان بابا ایکسپریس دوبار حادثات کا شکار ہوئی تھی، چھیبس جون دو ہزار اکیس کو ٹنڈو آدم کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ریلوے پھاٹک پر پھنسے گیس ٹینکر سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں انجن ڈرائیور اور فائرمین معمولی زخمی ہوئے تھے۔

دس جولائی دو ہزار اکیس کو بھی رحمان بابا ایکسپریس خانپور کے قریب گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میں تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts