کراچی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران خطرناک منشیات فروشوں کا 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ہے جس میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود میں پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کے ایک گینگ کو حراست میں لے لیا جس میں 2 خواتین منشیات فروش بھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق منشیات فروش گروہ سے 3 کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان منشیات کے عادی افراد کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان میں محمود، اکبر، عرفان، طاہر، فرزند بی بی اور نوراں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل ایس ایس پی ملیرکی سربراہی میں کراچی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ڈکیت گروہ کے سرغنہ سمیت 5 ملزمان گرفتارکرلیا۔
پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر شاہ لطیف کے علاقے صالح محمد گوٹھ غریب آباد میں چھاپہ مار کارروائی کی۔
ایس ایس پی عرفان بہادر نے گزشتہ ماہ 26 جنوری کو دعویٰ کیا کہ ملزمان کا گروہ سندھ سمیت دیگر صوبوں میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔
مزید پڑھیں: کراچی پولیس نے خطرناک بین الصوبائی منشیات فروش گروہ گرفتارکرلیا