کراچی: پولیس کو دیکھ کر ڈکیتی کے دوران فرار ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا جس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہراہِ فیصل پولیس نے گزشتہ شب ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی۔ گلستانِ جوہر کے بلاک 19 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے۔
مشکوک موٹر سائیکل سواروں کے تعاقب میں کراچی پولیس کی موبائل پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔
زخمی ڈاکو افضل کو پولیس نے حراست میں لے لیا جس کا دوسرا ساتھی حبیب اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او افتخار آرائیں کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پہلے بھی جیل جا چکا ہے۔
افتخار آرائیں کے مطابق ملزم افضل پیر آباد اور مومن آباد تھانوں میں قید رہا۔ پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بینک سے 5 لاکھ سے زائد رقم نکلوانے پر پولیس سیکیورٹی ملے گی