گوادر سے مسافروں کو کراچی لانے والا طیارہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر سے مسافروں کو کراچی لانے والا طیارہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا
گوادر سے مسافروں کو کراچی لانے والا طیارہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا

بلوچستان کے تیزی سے ترقی کرتے شہر گوادر سے 60 مسافروں کو کراچی لانے والا طیارہ ممکنہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پائلٹ کو اڑان کے وقت طیارے کا ایک ٹائر پھٹ جانے کی اطلاع بر وقت دے دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کا طیارہ گوادر ائیرپورٹ سے اڑان بھر کر روانہ ہوا۔ ائیر ٹریفک کنٹرول نے پائلٹ کو اڑان بھرتے ہی بتایا کہ رن وے پر پڑے ہوئے ربڑ کے ٹکڑے مشاہدے میں آئے ہیں، جس پر پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دعازہرہ کو طبی معائنے کے بعد شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا

قومی ائیر لائن کے پائلٹ نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل ائیر ٹریفک کنٹرولر کو آگاہ کیا کہ طیارے کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث حادثہ ہوسکتا ہے جس پر ریسکیو عملے کو الرٹ کردیا گیا۔ بعد ازاں پائلٹ کو کنٹرولر کی جانب سے مناسب رہنمائی فراہم کی گئی۔

ائیر ٹریفک کنٹرولر کی رہنمائی کی مدد سے قومی ائیر لائن کا طیارہ بحفاظت لینڈنگ میں کامیاب رہا۔ انجینئر کے معائنے کے دوران جہاز کا ایک ٹائر پھٹا ہوا جبکہ دوسرے کے ربڑ نکلے ہوئے پائے گئے جس سے حادثے کا خدشہ تھا، تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

ترجمان پی آئی اے کے بیان کے مطابق گوادر کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کی جانب سے اے ٹی آر طیارے کا ٹائر پھٹنے کی اطلاع فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے خدشات یہ ہیں کہ رن وے پر موجود کسی چیز سے ٹائر کو نقصان پہنچا، جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ 

Related Posts