کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی
کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارشوں کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 جون سے شہر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت بھی کم ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا موسم کا آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری، جماعتِ اسلامی کا ٹرین مارچ لاہور پہنچ گیا

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں تاحال معطل ہیں جبکہ 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوا چل رہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوتے ہی تین روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی بارش سے مختلف حادثات پیش آئے تھے، جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں بارش اورآندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گرگئیں، ملیر کے علاقے ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی عمر پانچ سال اور دوسرے کی چار سال ہے۔

Related Posts