کراچی والے ہوجائیں تیار، گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
شہر قائد میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

کراچی: شہر قائدکے لوگ تیار ہوجائیں کیونکہ آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف حصوں میں ایک ہفتے کے لیے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اس دوران موسم کبھی گرم اور کبھی بہت زیادہ گرم رہے گا۔

کراچی میں 27 مارچ تک گرمی کی شدت زائد رہنےکا امکان ہے، اس دوران  درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چُھو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ایران اور مغربی افغانستان کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جبکہ مشرقی افغانستان کے قریب ہوا کا زائد دباؤ بھی بن گیا ہے، کم اور زائد دباؤ کے باعث کراچی میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہورہا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ  کراچی میں دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی اور 28 اور 29 مارچ کو گرمی کی شدت کم ہو جائے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 30 مارچ سے 4 اپریل کے دوران ایک بار پھر گرمی کی شدت زائد ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts