کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی:کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کراچی کے ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں ضلعی انتظامیہ نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ چاروں ٹاؤنز میں 170کورونا کے مریض موجود ہیں،جس کے باعث ان ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارک لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔

جس کے بعد گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس میں 19جون تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے،جبکہ علاقوں کے لوگ کی غیر ضروری نقل و حرکت، تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیوں اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی،جبکہ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 629 نئے کیسز رپورٹ، 76 مزید شہری جاں بحق

Related Posts