بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 8 فروری سے گجر نالہ پر بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق کو آپریشن کےلئے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی قیادت کرے گا جبکہ انسداد تجاوزات سیل کے 100 افسران و اہلکاروں کو طلب کرلیا گیاہے۔
نالوں اور انکے اطراف تجاوزات کے خاتمے کیلئے پولیس و رینجرز کی نفری بھی طلب کی گئی ہے۔ آپریشن میں 50 پولیس اہکار ، 15 خواتین اہلکار اور 25 رینجرز اہلکار حصہ لیں گے۔
اطلاعات کے مطابق کاروائی کیلئے اینٹی انکروچمنٹ فورس کے 65 اہلکار بھی طلب کیئے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ڈاکٹر حسان طارق آپریشن کے فوکل پرسن مقرر ہیں۔
کاروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہونگے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر وسطی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں:تجاوزات کے خلاف آپریشن ہونے کے باوجود نالہ صفائی مہم سیاست کی نذر