شہریوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کا کراچی کو صحت کارڈ فراہمی پر غور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہریوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کا کراچی کو صحت کارڈ فراہمی پر غور
شہریوں کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت کا کراچی کو صحت کارڈ فراہمی پر غور

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کراچی کے شہریوں کو صحت کارڈ فراہمی پر غور کر رہی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے دارالحکومت اور منی پاکستان کراچی میں بھی شہریوں کو صحت کی مفت سہولیات دستیاب ہوسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو قومی صحت کارڈ فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے مستقل رہائشی افراد 16 ارب روپے سالانہ میں صحت انصاف کارڈ حاصل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ کے شہری بھٹو کے زندہ ہونے کے باعث صحت کارڈسے محروم ہیں، اسد عمر

تاحال وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر قیادت سندھ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے مابین صحت انصاف کارڈ کے معاملے پر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی تاہم وفاقی حکومت صحت کارڈ کی فراہمی کیلئے سنجیدہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے تاحال صحت کارڈ پروگرام میں شمولیت کا عندیہ نہیں دیا، تاہم پی ٹی آئی کے زیر انتظام وفاق اپنا کردار ادا کرنے پر سنجیدگی سے غور جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں وہ حکومت مسلط ہے جو کچھ بھی نہیں کرتی۔ کراچی میں زیادہ تر منصوبے تو وفاق کے ہیں۔

گزشتہ روز اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس جلد نہ مقامی اور نہ ہی صوبائی حکومت بچے گی۔ مردم شماری کراچی کا دیرینہ مسئلہ ہے جس پر سیاست کی گئی۔ سندھ کے شہری بھٹو کے زندہ ہونے کے باعث صحت کارڈ سے محروم ہیں۔

Related Posts