عید کی شاپنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، تاجر برادری کا یکم مئی پر مارکٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید کی شاپنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، تاجر برادری کا یکم مئی پر مارکٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ
عید کی شاپنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، تاجر برادری کا یکم مئی پر مارکٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

کراچی: عید کی شاپنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر اور دیگر تاجر تنظیموں نے یکم مئی کے موقع پر کراچی کے 20 سے زیادہ تجارتی مراکز کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ عید میں دن کم رہ گئے جس کی وجہ سے یکم مئی پر مارکیٹیں کھلنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عتیق میر کا کہنا ہے کہ یوم مئی عام تعطیل پر ہفتے کے روز کراچی کے تجارتی مراکز بند نہیں ہوں گے. پاکستان کی سب سے بڑی اجناس منڈی جوڑیا بازار کل کھلا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین مسلسل چھٹیوں سے بچنے اور عوام کو عید شاپنگ میں سہولت کیلئے فیصلہ کیا گیا۔ کلفٹن، صدر، موبائل مارکیٹ،  طارق روڈ، بہادرآباد، لیاقت آباد، حیدری مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز کل کھلے رہیں گے.

عتیق میر کا کہنا ہے کہ اتوار کو کورونا ایس او پیز کے سیف ڈے میں تجارتی مراکز بند ہوں گے۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے صوبے بھر میں کاروباری مراکز جمعہ اور اتوار کے روز بند رکھنے اعلان کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن تب ہار تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا جائے گا، مریم نواز

Related Posts