بیوی کا پسندیدہ جوتا ٹوٹنے پر شوہر نے دکاندار کیخلاف مقدمہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : شہر قائد میں کنزیومر کورٹ میں ایک انوکھا کیس آگیا جس میں شوہر نے اپنی بیوی کا پسندیدہ جوتا ٹوٹنے پر دکاندار کیخلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

شہری کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ نے 16 سو روپے کا جوتا خریدا جو کچھ دن بعد دو ٹکڑے ہوگیا اور اس کی وجہ سے میری اہلیہ کو شدید دکھ ہوا کیونکہ یہ میری اہلیہ کا پسندیدہ جوتا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ دکاندار سے شکایت کی تو وہ مسئلہ حل کرنے کو تیار نہیں ہے، درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص جوتے فروخت کرنے پر دکاندار کیخلاف کارروائی کی جائے اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔

کراچی شرقی کی کنزیومر کورٹ نے شہری کی درخواست قبول کرتے ہوئے دکاندار کو اگلی پیشی پر عدالت طلب کیاہے۔

واضح رہے کہ اکثر دکاندار جھوٹی تعریفوں کے پل باندھ کر ناقص اشیاء مہنگے داموں فروخت توکردیتے ہیں تاہم ان اشیاء کی خرابی پر شکایت کرنیوالوں کیساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیارکیا جاتا ہے۔

کچھ ہفتوں قبل کراچی کی موبائل مارکیٹ میں فون کی مرمت کیلئے آنیوالے شہری کو شکایت کرنے پر دکانداروں نے ملکر شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا جس سے شہری کے کولہے کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔

Related Posts