کراچی: محکمہ کے ایم سی کا گریڈ 14کے ملازم عدنان عرف ملا کو ٹارگٹ کلنگ کے متعدد مقدمات میں گرفتار کر لیا گیا ہے ،ملزم پولیس پر حملوں ، قتل، اقدام قتل اوردہشت گردی کے مقدمات میں اشتہاری ہونے کے باوجود 14ویں گریڈ تک ترقی کرگیا۔
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد عدنان عرف ملا نے دوران تفتیش 1996 میں ایس ایچ او ذیشان کاظمی پر حملے کا انکشاف کیا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے جبکہ ملزم نے سعودآباد میں ایس ایچ او ناصر لودھی کو جان سے مارنے کی نیت سے بھی حملہ کیا جس میں وہ محفوظ رہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی،پولیس مقابلے میں زخمی منشیات فروش اور 3 ملزمان گرفتار،فائرنگ سے ایک شخص زخمی
ایس ایس پی نے بتایا کہ2016 میں ملزم نے کھوکھراپار میں مخالف پارٹی کے عہدیدار کوفائرنگ کرکے قتل کیا اور سعوآباد کے علاقے میں بھی مخالف پارٹی کے 2 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق 1997 میں سیاسی اثر ورسوخ کی بنیاد پر ملزم کے ایم سی میں نائب قاصد بھرتی ہوا اور حیرتناک طور پر مفروری کے دوران ہی ترقی کرتا ہوا 14 گریڈ تک ترقی کردیا۔
مزید پڑھیں : سندھ پولیس کی تاریخ میں پانچویں بار براہ راست ڈی ایس پیز بھرتی کی تیاریاں