کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں مسلسل تین میچ ہارنے والی کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر نے انجری سے نجات حاصل کرلی ہے۔

ہمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر نے پی ایس ایل سیزن سیون کا ایک بھی میچ نہیں کھیلا لیکن وہ منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پورے ردھم کے ساتھ بولنگ کرتے نظر آئے۔

کراچی کنگز اپنا چوتھا میچ 4 فروری کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلے گی، امکان ہے کہ محمد عامر زلمی کے خلاف میچ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

دوسری جانب پشاور زلمی میں شامل افغانستان کے حضرت اللہ زازئی نے بھی کورونا کو شکست دینے کے بعد اسکواڈ کے ساتھ پریکٹس شروع کردی ہے، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی کورونا سے صحتیاب، ٹیم میں واپسی

پشاور زلمی کے ہی ثاقب محمود کے حوالے سے ٹیم ترجمان نے بتایا کہ وہ (آج) بد ھ کو کراچی پہنچیں گے، جہاں تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

Related Posts