کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو ہراکر پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت لیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Karachi Kings beat Lahore Qalandars

کراچی: لاہور قلندرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے ہرا کر کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ 5کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،لاہور کی ٹیم ناکام لوٹ گئی۔

پاکستان سپر لیگ 5 کے سب سے اہم مقابلے میں پہلی بار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں تاہم کراچی کنگز کے باؤلرز نے لاہور قلندرز کو 134 رنز پر محدود کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا جبکہ بابر اعظم نے کراچی کی نیا تنہا پار کرادی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہوا اور لاہور کی وکٹیں خزاں رسیدہ پتوں کی طرح گرتی رہیں اور اسکور بورڈ بھی اداس رہا۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائیو، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے فائنل میچ سے قبل کچھ دلچسپ حقائق

مقررہ بیس اوورز میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے 7وکٹوں کے نقصان پر134 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو 135 رنز کا آسان ہدف دیا جو کراچی نے 4 وکٹوں کے نقصان پر بابر اعظم کے شاندار 63 رنز کی بدولت 19 اوورز میں پورا کرکے پاکستان سپر لیگ فائیو کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

Related Posts