لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے لیگ مرحلے کے آخری میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے شکست دے دی۔
197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کی ٹیم 18.5 اوورز میں 110-9 تک محدود رہی۔کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7-196 رنز بنائے۔
اوپنر محمد اخلاق نے 36 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 51 رنز بنائے۔طیب طاہر نے 40 رنز بنائے جبکہ کپتان عماد وسیم نے 45 رنز جوڑے۔
لاہور کی جانب سے زمان خان، حارث رؤف اور حسین طلعت نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 197 رنز کا ہدف دے دیا
چونکہ لاہور پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکا تھا، اس لیے کپتان شاہین آفریدی کو آج کے میچ کے لیے آرام دیا گیا تھا۔ پیسر کی غیر موجودگی میں ڈیوڈ ویز نے دفاعی چیمپئن کی قیادت کی۔