قلندرز کرینگے دھمال یا کنگز بچھائیں گے جال، پی ایس ایل کاسب سے بڑا ٹاکرا، فیصلہ کل ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi kings and Lahore qalandars the biggest rivals of PSL final

کراچی : پاکستان سپر لیگ فائیو کا فائنل کل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، پی ایس ایل کے فائنل میں پہلی بار کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

کراچی اور لاہور کے درمیان میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر جنگ جاری ہے اور کراچی اور لاہور کے درمیان پی ایس ایل کے فائنل میں پاک بھارت مقابلوں جیسا جوش و خروش پایا جا رہاہے۔

پاکستان سپر لیگ کا فائنل کل رات 8 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، کراچی میں ہونیوالا یہ تاریخی مقابلہ بغیر شائقین کے خالی گراؤنڈ میں ہوگا، میچ میں علیم ڈار اور مائیکل گف فیلڈ امپائر جبکہ احسن رضا تیسرے امپائر ہونگے، میچ ریفری کی ذمہ داری محمد انیس ادا کرینگے۔

کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے فائنل کیلئے کوئی ٹیم فیورٹ نہیں ہے، کراچی کے بابر اعظم ،محمد عامراور شرجیل خان جیسے کھلاڑی تن تنہا بازی پلٹ سکتے ہیں تو لاہور کے محمد حفیظ ، بین ڈک اور شاہین آفریدی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل فائیو، ڈیوڈ ویز کی کارکردگی نے لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچا دیا

کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیم پہلی بار فائنل میں پہنچی ہیں اور دونوں ٹیموں کے درمیان راویتی حریف جیسا جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اس لئے اس مقابلے کو پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ قرار دیا جارہاہے۔

Related Posts