کراچی، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری،اسماعیل راہو کا مختلف مراکز کا دورہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری،اسماعیل راہو کا مختلف مراکز کا دورہ
کراچی، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا سلسلہ جاری،اسماعیل راہو کا مختلف مراکز کا دورہ

کراچی:شہر قائد میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان کا سلسلہ جاری ہے۔صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات اسماعیل راہو نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سیکریٹری بورڈ اور چیئرمین بورڈ ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر بورڈ اینڈ جامعات اسماعیل راہو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ تمام امتحانی مراکز کی سختی سے مانیٹرنگ ہوتی رہے۔

کراچی میں 26 ہزار طالبعلم امتحان دے رہے ہیں۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں 800 سو سے زائد امتحانی مراکز قائم ہیں۔تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔کوشش ہے کہ طلبہ وطالبات کو پرسکون ماحول مہیا کریں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز 145 کاپی کیسز پکڑے گئے اور ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 6 سے زائد انویجی لیٹرز کے خلاف کارروائی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی غلطی برداشت نہیں کی جائیگی۔

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے سینٹ جوزف گرلز کالج اور گورنمنٹ گرلز کالج شاہراہ لیاقت کے انتظامیہ کو امتحانی مراکز میں بہتر انتظامات کرنے پر شاباش بھی دی اور شاہراہ لیاقت گرلز کالج کی پرنسپل کو ہدایت کی کہ کلاسز کے اندر کی دیواروں کو رنگ کروایا جائے۔

Related Posts