کراچی، مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش، متعدد درخت اُکھڑ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب والے ہوجائیں تیار، آج سے موسلادھار بارشیں ہونگی، سیلاب کا خطرہ
پنجاب والے ہوجائیں تیار، آج سے موسلادھار بارشیں ہونگی، سیلاب کا خطرہ

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش،تیز بارش کے باعث متعدد موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہوگئے۔ جبکہ تیز ہوا کے باعث مختلف علاقوں میں درخت بھی اُکھڑ کر گر گئے۔

کلفٹن، ڈیفنس، گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن،گلشن اقبال، نارتھ کراچی، شاہراہ فیصل اور اطراف کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، واضح رہے کہ اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہوا کا ایک کم دباؤ مشرقی سندھ میں اور دوسرا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب موجود ہے، دوسسٹمز کے ملاپ سے بارش کی شدت زیادہ ہوسکتی ہے۔

جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ کراچی میں 100 ملی میٹر بارشیں ہونے کی توقع ہے، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، تیز بارشوں کی وجہ سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے، بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 26 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی ابھی تک ممکن نہیں ہوسکی تھی، اب مزید بارش کے باعث صورتحال مزید گھمبیر ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب جاری کردہ الرٹ کے بعد شہر کے نواحی علاقوں سے آبادی کا انخلا شروع ہوچکا ہے، صورتحال انتہائی خراب ہے۔

Related Posts