معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hafeez Sheikh
معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، مشیر خزانہ حفیظ شیخ

کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی اصلاحات کے دوران مشکلات پیش آئیں لیکن اب ہماری پالیسیوں کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو زبوں حال معیشت ملی، قرضوں میں ڈوبے ہوئے پاکستان کو وزیراعظم کی زیر قیادت مشکل معاشی حالات سے نکالا، عمران خان چاہتے ہیں اچھے لوگ اوپر آئیں، پاکستان میں اداروں کو بہتر کیا جارہاہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کے دوران بہت سی مشکلات پیش آئیں، لیکن اب ہماری معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں، عالمی مالیاتی ادارے ملکی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں، اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو زیادہ مدد فراہم کرنے کیلئے خصوصی آلات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ 2ہزار ارب روپے لون واپس کیے گئے تاکہ ایکسچینج ریٹ کو نئے انداز میں تشکیل دیا گیا اور ایکسپورٹ میں آسانی ہو۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی لائی گئی اور آرمی کے بجٹ کو فریزکیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی دوسری قسط کی مد میں 45 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز مل گئے

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا کہ یہ طے کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک سے کوئی قرضہ اور سپلیمنٹری گرانٹ نہیں لی جائے گی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ ‘موجودہ حکومت سے زیادہ کوئی بزنس فرینڈلی گورنمنٹ نہیں رہی۔ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 5 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نہیں کیا جو ایک بڑی کامیابی ہے،اسی طرح حکومتی اخراجات میں 40 ارب روپے کی کمی کی گئی جبکہ دفاعی بجٹ کو منجمد کر دیا۔

ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ موجودہ حکومت سے زیادہ کاروبار دوست اس سے پہلے کبھی نہیں آئی۔انہوں نے بتایا کہ ملکی برآمات بڑھانے کے لیے حکومت بھرپور کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ با صلاحیت لوگ آگے آئیں،عمران خان کا اپنا کوئی بزنس نہیں ہے ۔

Related Posts