کراچی: عزیز آباد میں گیزر دھماکہ، مکان تباہ، 4 افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi: Geyser blast destroys house in Azizabad, 4 injured

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گیزر دھماکے کے نتیجے میں ایک مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں تین خواتین شامل ہیں۔

یہ واقعہ ہفتہ کے روز دھماکہ عزیز آباد کے بلاک 2 میں پیش آیا ۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے باعث مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ گیزر میں دھماکے کی وجوہات اور مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔

اس سے قبل بھی کراچی میں گیزر دھماکوں، گیس سلنڈر پھٹنے اور فیکٹریوں میں لگنے والی آگ کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں، جن کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ ناقص گیس آلات، غلط تنصیب، اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں آگاہی کی کمی ان حادثات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

اکثر حادثات گیس لیکیج کے باعث پیش آتے ہیں، جو کسی چنگاری کے لگنے پر شدید دھماکے کی صورت میں تباہی مچا سکتے ہیں۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں املاک تباہ ہو جاتی ہیں اور متعدد افراد شدید زخمی یا ہلاک ہو جاتے ہیں۔

بار بار ہونے والے ان حادثات کے باوجود گھروں اور کاروباری مراکز میں گیس آلات کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات یا قوانین کے نفاذ پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی جا رہی۔

Related Posts