کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے لیاری کے ایک گھرمیں گیس لیکیج سے دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 5 افراد جھلس گئے۔
گھر میں گیس لیکیج کا واقعہ لیاری میراں ناکا محمدی مسجد کے قریب پیش آیا، حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
گیس لیکیج سے زخمی ہونے والوں میں 40 سالہ عارف ولد غوث محمد اور ان کی 35 سالہ زوجہ سمیرا ، 13 سالہ بیٹی عریبہ، 12 سالہ بیٹا ایان، 8 سالہ بیٹی ایمان اور 2 سالہ بیٹی عنایا شامل ہیں۔
تمباکو پر 380 روپے فی کلو ایڈوانس ٹیکس مسترد کرتے ہیں،کسان بورڈ
جھلس کر زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کےلیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مستونگ میں کیڈٹ کالج کراس پر سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگئے، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔