کراچی: کراچی کے علاقے میٹروویل سائٹ ایریا میں واقعے ایک گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2بچوں سمیت 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار بھی گر گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے ہے۔
پولیس کے مطابق گیس لیکج دھماکے کا واقعہ صبح 6 بجے مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع گھر کے اندر پیش آیا، دھماکے کی وجہ سے گھر کے مختلف حصوں کو سے نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکا گھر میں سوئی گیس کی لائن میں ہوا، جس سے گھر کی ایک دیوار کو نقصان پہنچا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی اور ان کے 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں میں قاری عطا اللہ، اسما، 11 سالہ بچی عتیقہ اور ایک سالہ بچہ محمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی میں 8 سالہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کرنیکی تصدیق، قاتل گرفت میں نہ آسکا