کسٹمز حکام کی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی کوکین برآمد، 2 مسافر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسٹمز حکام کی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی کوکین برآمد، 2 مسافر گرفتار
کسٹمز حکام کی ایئرپورٹ پر کارروائی، کروڑوں روپےمالیت کی کوکین برآمد، 2 مسافر گرفتار

کراچی: ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایئرپورٹ نے 4 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی کوکین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 غیرملکی مسافروں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر سے آنے والے ہال پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دوران چیکنگ قطر ایئرویز کی فلائٹ نمبر ( کیو آر 604) سے نائجیریا براستہ قطر کراچی پہنچنے والے 2 نائجیرین مسافروں کو مشکوک حرکات کی بنا پر حراست میں لےلیا۔

دوران چیکنگ مشکوک مسافروں کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر بھیجا گیا جہاں سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال اور سرچ روم  میں مسافروں کی باڈی سرچ کی گئی اس دوران مسافروں کی غیر معمولی گھبراہٹ کی بنیاد پرمسافروں کے باڈی ایکسرے کا فیصلہ کیا اور ایئرپورٹ کے قریب موجود اسپتال لے جاکر مسافروں کے باڈی ایکسرے کرائے گئے جس کے نتیجہ میں دونوں مسافروں کے پیٹ میں کافی تعداد میں کیپسولز کی موجودگی کی نشاندہی ھوئی۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق مسافروں سے کیپسولز سے متعلق پوچھاگیا تو انہوں نے پیٹ کے اندر موجود کیپسولز میں کوکین ھونے کا اقرار کیا جس پر مسافروں کے خلاف کسٹمز اور نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا۔

کسٹمز حکام نے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد مسافروں کے پیٹ میں موجود کوکین کے کیپسولز کو برآمد کرنے کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر دونوں ملزمان کے پیٹ سے پلاسٹک ٹیپ میں لپٹے ھوئے (161) کیپسولز برآمد ھوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے کیپسولز سے نکلنے والی کوکین کا وزن 2 کلو 450 گرام ہے جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 90 لاکھ بتائی جاتی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ کلکٹر کسٹمز ائرپورٹ جناب عرفان الرحمان صاحب نے افسران اور عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

Related Posts