کراچی کے شہریوں کیلئے 4 لاکھ میں کے ڈی اے پلاٹ آسان اقساط میں حاصل کرنے کا طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے شہریوں کیلئے 4 لاکھ میں کے ڈی اے پلاٹ آسان اقساط میں حاصل کرنے کا طریقہ
کراچی کے شہریوں کیلئے 4 لاکھ میں کے ڈی اے پلاٹ آسان اقساط میں حاصل کرنے کا طریقہ

کراچی: کے ڈی اے کی جانب سے شہریوں کو سستے پلاٹ دینے کے حوالے ارسال کی گئی سمری سندھ حکومت کو مل گئی۔ وزارت بلدیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سستے ترین پلاٹ دینے سے متعلق فیصلہ جلد متوقع ہے۔ اسکیم کی منظوری سے صرف 4 سے 5 لاکھ روپے میں شہری سستے پلاٹ کے مالک بن سکتے ہیں جبکہ یہ رقم بھی یکمشت نہیں بلکہ ماہانہ اقساط میں وصول کی جائے گی۔

وزارت بلدیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی جانب سے اسکیم کی منظوری کے بعد کراچی ڈویویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے )اپنا کام شروع کردے گی، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پلاٹس کی تعداد ہزاروں میں ہے مگر امیدوار لاکھوں میں ہو سکتے ہیں اس لیے ادارہ ترقیات کراچی ایک مقررہ حد تک فارم کا اجراء کرے گا ، اس فارم کو بھر کر ایک پے آرڈر کے ڈی اے کے نام جمع کرانا ہوگا ، جس کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ قرعہ اندازی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری یا وزیر اعلیٰ سندھ اس اسکیم کا افتتاح کریں گے، جس مقام کا تعین کیا گیا ہے وہ سندھ حکومت کے کنٹرول میں ہے اور یہ نادرن بائی پاس اور حب ڈیم کے درمیان میں ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اور ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے سہیل خان نے کہا ہے کہ کے ڈی اے نے سندھ حکومت کی منظوری سے پلاٹس کی نیلامی کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی سہیل خان نے بتایا کہ اسے اسکیم 47 کا نام دیا گیا ہے اور گڈاپ کے 6 دیہات مٹھہ گڑھ، ماہیو، اللہ پھائی، شاہی چپ، مندورو اور لوہارکولانگ پر مشتمل ہے اس میں صرف 4 تا 5 لاکھ روپے میں شہر کے متوسط طبقے کو رہائش فراہم کرنے کے غرض سے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر کے ڈی اے نے یہ اسکیم تیار کر لی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی ہی ہدایت پر ادارہ ترقیات نے  62 ہزار9 سو34 ایکڑ پر مشتمل کے ڈی اے سٹی کے نام سے ایک نئی ڈویلپمنٹ اسکیم متعارف کرادی۔ جس کا نام اسکیم 47 تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے خصوصی طور پر سابق ایڈیشن ڈائریکٹر ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سہیل خان کو ادارہ ترقیات کراچی میں بطور ممبر ایڈمسٹریشن اور ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ کے اہم عہدے پر تعینات کرایا ہے کیوں کہ اس سے قبل سہیل خان نے ملیر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں بھی ایک سستی رہائشی اسکیم متعارف کرائی تھی اور کراچی کے شہریوں کو اس میں بڑی تعداد مین پلاٹ ملے تھے۔

سہیل خان کے کامیاب تجربے کو دیکھتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے انکی خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لیے کے ڈی اے میں تعینات کرایا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سہیل خان نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے اور وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سمری کی منظوری کے فوری بعد شہریوں کو سستے پلاٹ کی قرعہ اندازی کے فارم کا اجراء کر دیا جائے گا۔

Related Posts