فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو نے اسلحہ دکھا کر کراچی کے شہری کا موبائل فون چھین لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو نے اسلحہ دکھا کر کراچی کے شہری کا موبائل فون چھین لیا
فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو نے اسلحہ دکھا کر کراچی کے شہری کا موبائل فون چھین لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 فیڈرل بی ایریا میں ایک ڈاکو نے اسلحہ دکھا کر شہری کا موبائل فون چھین لیا جبکہ اس سے قبل اسے ڈرانے کے لیے جرائم پیشہ شخص نے دو بار اپنے پستول سے فائر بھی کیے۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر موجود ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈاکو نے ہتھیار دکھا کر شہری سے موبائل فون چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو چیلنج کرنے والا نوجوان گرفتار

شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں تھم نہ سکیں

موبائل فون چھیننے سے قبل فیڈرل بی ایریا کی ایک گلی میں موجود ڈاکو نے پستول نکال کر شہری کو دکھایا اور اسے بار بار دھمکی دیتا رہا۔ ڈاکو نے ایک بار فائر کرنے کے ساتھ اپنی بات دہرائی اور دوسرا فائر کرتے ہی شہری سے اس کا موبائل فون چھین لیا۔

موبائل فون چھیننے والا ڈاکو واردات کرکے فرار ہوگیا جبکہ شہری موبائل فون چھن جانے کے بعد اس پر افسوس کرتا رہا تاہم کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز  کے گزشتہ ہزاروں واقعات کے ساتھ ساتھ اس واقعے کی بھی اب تک کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی  کے علاقے گلشن اقبال میں  نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باعث پرائیویٹ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ جاں بحق ہو گئی جبکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یونیورسٹی جا رہی تھی۔

گلشن اقبال کے علاقے موچی موڑ کے قریب گزشتہ  روز صبح 7 بجے کے قریب  پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعے کے دوران  موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نےمصباح اطہر نامی طالبہ اور اس کے والد سے موبائل فون اور پرس چھین لیے۔

مصباح کے والد اسے یونیورسٹی چھوڑنے کے لیے لے جا رہے تھے جبکہ ڈکیتی کے دوران مسلح مجرموں نے فائرنگ کی جس سے ایک گولی طالبہ کے سر میں جا لگی جس سے موقعےپر اس کی موت واقع ہو گئی۔

مزید پڑھیں: شہر قائد میں نامعلوم ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پرائیویٹ یونیورسٹی کی طالبہ جاں بحق

Related Posts