کراچی، ضلع وسطی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ضلع وسطی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش
کراچی، ضلع وسطی میں چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس خاموش

کراچی کے مختلف علاقوں میں چوری اور لوڑ مار کی وارداتوں نے شہریوں کا جینا اجیرن کر رکھا ہے، کراچی کے ضلع وسطی میں دن دہاڑے چوری سے علاقہ مکین اذیت کا شکار ہیں۔

کراچی ضلع وسطی کے علاقے جو ہرآباد اور عزیز آباد تھانے کی حدود میں اسلحے کے زور پردن دھاڑے لوٹ مار اور گاڑیوں کی بیٹریاں، قیمتی پینلز اور دیگر سامان چوری کی وارداتوں میں اضافے سے علاقہ مکین خوف زدہ ہوچکے ہیں۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 8 محمدی گراونڈ ، گلشن یاسین، گلشن شمیم شہدا قبرستان والی سڑک پر وارداتیں معمول بن گئیں ہیں لیکن علاقہ پولیس خاموش تماشائی بنی وارداتوں کو ہوتا دیکھ رہی ہے۔

 فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر میں صبح کے اوقات میں تعلیمی ادار وں اور دفاتر جانے والے مرد، خواتین اور بچوں کو نامعلوم رہزن لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

فجر کے وقت بھی نمازیوں کواسلحہ سے مسلح ڈاکو لوٹ لیتے ہیں، رات کے اوقات میں سنگم گرائونڈ، ٹال والے اسٹاپ، عسکری امام بارگاہ کے نزدیک واقع گراونڈ اور دستگیر سے یوبی ایل کمپلکس جانے والی سڑک سے گزرنے والےشہری بھی ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر ہیں۔

Related Posts