ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی: بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے جمعرات کو میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 86.30 فیصد رہا۔

دسویں جماعت کے سائنس گروپ میں مجموعی طور پر 156068 طلباء و طالبات نے امتحانی فارم جمع کرائے جبکہ 156022 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جس میں 134646 طلباء نے کامیابی حاصل کی۔

میٹروپولیس سکول کی شہیدہ فاطمہ نے 94.91 فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فالکن ہاؤس سکول کی رابیسہ علی نے 94.09 فیصد کے ساتھ دوسری جبکہ پاک اسلامیہ سکول کے عمر اقبال نے 93.72 فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک امتحان کے براہ راست نتائج دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

Related Posts