کراچی،تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد 82 طلباء کورونا کا شکار، تعداد بڑھنے کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شہر قائد میں کالجز کھلتے ہی اساتذہ اور عملہ تیزی سے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے لگا، کراچی کے کالجز میں عالمی وبا کے کیسز میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہونے کاانکشاف۔

ذرائع کے مطابق سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس کے علاوہ شہید ملت کالج کے مزید 22 افراد کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔دوسری جانب گورنمنٹ دہلی کالج میں 3 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں اور ریاض گورنمنٹ گرلز کالج میں 10 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق کراچی کے زیادہ تر کالجز کے عملے اور اساتذہ کہ ابھی ٹیسٹ ہونے باقی ہیں اور جن کالجز میں کورونا کیسز زیادہ ہیں وہاں تدریسی عمل بہت جلد کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا سے مزید 46افراد جاں بحق،ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ

Related Posts