کپل شرما گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ لے اڑے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا دیا گیا۔

مشہور کامیڈین کپل شرما کو این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈز میں گلوبل انٹرٹینر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اس موقع پر کپل شرما نے اپنے شو’دی گریٹ انڈین کپل شو’ سے لے کر ڈپریشن جیسے موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ہوٹل میں قائم قحبہ خانے سے 18 مرد و خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

ایوارڈز شو میں کپل شرما سے شرکاء نے ان کی زندگی سے متعلق سوالات کئے، جس میں انہوں نے کئی اہم باتیں کہیں۔ ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے لیکن آپ ہمیشہ فاتح بن کر کھڑے ہوئے۔ آج کل کے نوجوان معمولی بات پر ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں اور کاؤنسلر کی ضرورت پڑتی ہے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟

کپل شرما نے کہا کہ ’’میری زندگی کا اصول ہے کہ کام کرتے جائیے، کام کرتے جائیے، باقی سب اس کا بائی پروڈکٹ ہے، آتا جاتا رہے گا۔ ہم نے بچپن میں ڈپریشن یا ذہنی صحت کے بارے میں نہیں سنا تھا۔ اگر اسکول جانے کا دل نہ ہوتا تو والد صاحب دو تھپڑ مار کر اسکول بھیج دیتے تھے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ”سوشل میڈیا پر کم وقت گزاریں، اپنے آس پاس کے لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ ہر صبح اٹھیں، ہر دن ایک نیا دن ہوتا ہے، اور اوپر والے کا شکر ادا کریں۔“

’این ڈی ٹی وی انڈین آف دی ایئر ایوارڈزمیں کپل شرما سے گانے کی فرمائش کی گئی، جس کے بعد انہوں نے وہ پنجابی گانا بھی گایا جو وہ اپنی بیوی کے لیے گاتے ہیں۔

Related Posts