کپل شرما کونسی دو کامیڈی فلموں کے ساتھ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کپل نے نئی فلم کا پوسٹر جاری کردیا، فوٹو انڈین ٹیلیگراف

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما ایک بار پھر فلموں میں جلوہ گر ہوں جن کے ساتھ رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور اپنی ڈیبیو فلم کریں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما ایک نہیں 2 کامیڈی فلموں کے ساتھ بڑے پردے پر سب کو ہنسانے کیلئے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار فلم ‘کس کس کو پیار کروں 2’ کی تیاری میں مصروف ہیں لیکن اس بار بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ و رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور بھی کپل شرما کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی جبکہ ان کی بیٹی ردھیما کپور اپنی فلم کا ڈیبیو کپل شرما کے ساتھ کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ رواں ماہ کے آخر میں چندی گڑھ میں شروع ہونے والی ہے۔ اس حوالے سے کپل شرما نے اپنی فلم کا پوسٹر اور ویڈیو اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم’کس کس کو پیار کروں’ سے کپل شرما نے فلم نگری میں ڈیبیو کیا تھا، جو ایک کامیڈی سے بھرپور فلم تھی۔

Related Posts